بانڈی پورہ کے نوپورہ چوک سے تعلق رکھنے والے درجنوں دکانداروں اور مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر ادھورے چھوڑے گئے کام کو فل فور مکمل کیا جائے۔
واضح رہے کہ میونسپل کونسل نے ٹاؤن کو خوبصورت بنانے کے لئے قریباً دو مہینے پہلا کام شروع کیا تھا ۔جن میں سے ٹاؤن کے منسلک فٹ پاتھوں پر ٹائل لگانا بھی تھا۔
حالانکہ مین ٹاون کے آس پاس چند ایک فٹ پاتھ کا کام تو مکمل کیا گیا۔
تاہم نوپورہ چوک میں اگرچہ نئے کام کو انجام دینے کے لئے پُرانے فٹ پاتھ کو اُکھاڈ دیا گیا اور سڑکوں کے آس پاس میٹیریل بھی جمع کیا گیا۔تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر قریباً پچھلے ایک مہینے سے کام روک دیا گیا۔
پرانے فٹ ہاتھوں کو اُکھنڈ دئے جانے اور سڑکوں کے کناروں پر کافی مقدار میں میٹیریل جمع ہونے کے سبب دکانداروں اور مقامی باشندوں کو گرد غبار کا سامنہ کرنا بڑتا ہے۔
وہیں راہ چلتے راہ گیروں کو فٹ پاتھ کے بجائے سڑک کے بیچو بیچ میں بھی چلنا پڑتاہے۔
سڑک تنگ ہونے کے باعث لوگوں کو ہر وقت گاڑی کی ٹکر کھانے کا اندیشہ رہتا ہے
اس حوالے سے ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے یقین دلاتے ہوئے کہا کہ چند ایک وجوہات کی بناہ پر کام رکا پڑا ہے
انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس معاملے کو سلجھا کر کام شروع کیا جائے گا۔