ETV Bharat / city

Alumni Meet Program: سوپور آرمی گڈول اسکول میں الومنائی میٹ پروگرام کا انعقاد - سوپور کی خبریں

اس تقریب کا مقصد تھا کہ جو طلباء اسکول میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ Outstanding performance کرکے نکلے ہیں، ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔

سوپور آرمی گڈول اسکول میں الومنی میٹ پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 5, 2021, 9:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے آرمی گڈول اسکول مازبوگ میں Alumni meet کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسکول کے کافی بچوں نے شرکت کی۔ اس پروگرام میں یہاں کے فارغین کو انعامات سے بھی نوازا گیا۔

سوپور آرمی گڈول اسکول میں الومنی میٹ پروگرام کا انعقاد

تقریب کا مقصد نمایاں کارکردگی کر نے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔ اس پروگرام میں مہمان خصوصی کرنل راماکرشنا، کرنل سنیل یادو کے ساتھ آرمی گڈول اسکول کی پرنسپل موجود تھیں۔ اور کم و بیش پچیس سابق طلبا بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طلبا نے رنگارنگ پروگرام پیش کیا۔ ای ٹی وی بھارت سے طلباء نے بتایا کہ 'ہم کافی خوش نصیب ہیں کہ ہم نے اس اسکول میں پڑھائی کی ہے۔' انہوں نے کہا کہ آرمی گڈول اسکول مازبوگ کافی بہترین اسکول ہے۔ انھوں نے یہاں بہتر تعلیم حاصل کی ہے۔ وہ ملک اور کشمیر کا نام روشن کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.