ETV Bharat / city

Bandipora Road Accident شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک - شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک

اتوار کی صبح سری نگر بانڈی پورہ شاہراہ پر شادی پورہ کے نزدیک ایک ٹینکر نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس میں ایک خاتون ہلاک ہو گئی۔ پولیس نے معاملے کی کیس درج کرکے ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ Woman Dies in Shadipura road accident

شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
شادی پورہ سڑک حادثے میں خاتون ہلاک
author img

By

Published : Aug 28, 2022, 12:48 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کے شادی پورہ علاقے میں اتوار کے روز سری نگر بانڈی پورہ شاہراہ پر اوئیل ٹینکر نے اسکوٹی کو ٹکر ماری جس وجہ سے خاتون کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اُس کا خاوند شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ Woman Dies in Bandipora Road Accident

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار کی صبح سری نگر بانڈی پورہ شاہراہ پر شادی پورہ کے نزدیک ایک اوئیل ٹینکر نے اسکوٹی کو زور دار ٹکر ماری جس وجہ سے اسکوٹی ڈرائیور اور اُس کی اہلیہ شدید طور پر زخمی ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے خاتون کو مردہ قرار دیا۔ Road Accident in Bandipora

یہ بھی پڑھیں:Pedestrian Crushed to death in Bijbehara: تیز رفتار گاڑی نے راہگیر کو کچل ڈالا

متوفی کی شناخت 35 سالہ گوہرا کے بطور ہوئی جبکہ اُس کے خاوند کی پہچان سعید محمد شاہ ساکن گاندربل کے بطور کی گئی۔ معلوم ہوا ہے کہ سعید محمد شاہ کی بھی حالت ہسپتال میں تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے اوئیل ٹینکر ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.