یہاں مڈل اسکول کے لیے صرف دو ہی کمرے ہیں ۔
مڈل اسکول ارن اور پرائمری اسکولوں میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی وجہ سے مارننگ اسمبلی سڑک پر کرنی پڑتی ہے۔
بانڈی پورہ کے دوردراز دیہات کے اسکولوں میں جگہ کی کمی سے تعلم حاصل کر رہے بچوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔
ملک پورہ ارن مڈل اسکول میں محض تین کمرے ہیں، جن میں دو کلاس روم ہیں جبکہ ایک کچن وآفس کا کام دیتا ہے ۔
حالت یہ ہے کہ دو کلاسز میں چار کلاسز کے طلبا کو تعلیم دی جاتی ہے۔
طلبا کا کہنا ہے کہ شور کی وجہ سے پڑھائی میں خلل ہوتا جس کا اثر براہ راست امتحان پر پڑتا ہے۔
طلبا نے مزید کہا کہ ایک جانب حکومت تعلیم کے معیار کو بڑھانے کی بات کرتی ہے اور دوسری جانب یہاں کے اسکول بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔
یاد رہے کہ مذکورہ گاؤں میں تیمؤن پرائمری اسکولوں کو ضم کر کے ایک ہی جگہ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
طلبا اور ان کے والدین نے مطالبہ کیا کہ اسکول میں کمروں کی تعداد بڑھائی جائے تا کہ بچوں کو پڑھائی میں کسی طرح کی کوئی پریشانی نہ ہو۔