ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: لوگ آلودہ پانی پر مجبور - محکمہ جل شکتی کو اس سلسلے میں متنبہ کیا

حاجی غلام حیدر نامی شہری نے بتایا کہ جو پانی انہیں سپلائی کیا جارہا ہے اس میں آئے دن کیڑے مکوڑے نکلتے ہیں۔

Shadipora People
لوگ آلودہ پانی پر مجبور
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 7:35 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے شادی پورہ سوناواری علاقے کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ انہیں گندہ پانی پلایا جا رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق شادی پورہ میں واقع ایک فلٹریشن پلانٹ کے پاس موجود واٹر ٹینکی میں صفائی کا خیال نہیں رکھا جارہا ہے، جس کے سبب پانی میں کیڑے پڑ رہے ہیں۔ وہی پانی علاقے کو سپلائی کیا جا رہا ہے۔

لوگ آلودہ پانی پر مجبور

مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہیں گندہ پانی پینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کئی دفعہ محکمہ جل شکتی کو اس سلسلے میں متنبہ کیا کہ ٹینکی کی صفائی کی جائے، لیکن انتظامیہ نے توجہ نہیں دی۔ انہیں مسلسل یہی گندہ پانی پینا پڑ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: خستہ حال سڑک سے مقامی پریشان

حاجی غلام حیدر نامی شہری نے بتایا کہ جو پانی انہیں سپلائی کیا جا رہا ہے اس میں آئے دن کیڑے مکوڑے نکلتے ہیں، جو انسانی جانوں کے لیے خطرے کا باعث بن سکتا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ واٹر سپلائی کی صفائی ستھرائی کا خیال رکھا جائے تاکہ لوگوں کو پینے کے لیے صاف و شفاف پانی فراہم ہو۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.