قوام الدین شلوتی نے اپنے ایک بیان میں مرحوم غلام رسول بہار کے انتقال پر صدمے کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہارِ کیا ہے - انہوں نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی ہے-
قوام الدین نے اپنے بیان میں مرحوم غلام رسول بہار کی سوناواری کے تئیں ان کی خدمات کو دہراتے ہوئے کہا کہ سوناواری ایک بہترین اور مخلص سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگئی ہے -
انہوں نے بتایا کہ غلام رسول بہار کا اس پورے علاقے کی فلاح و بہبود میں جو رول ہے اس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا -'
یہ بھی پڑھیں:
سوناواری میں بارہ برس سے این ٹی پی ایچ سی نامکمل
انہوں نے مزید کہا کہ وہ مرحوم غلام رسول بہار کے انتقال پر ان کے اہل خانہ کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ مرحوم کے درجات بلند کریں-
خیال رہے کہ سوناواری کے ایک معروف سیاسی رہنما اور سابق رکن اسمبلی غلام رسول بہار 24 جون کو انتقال کرگئے وہ 85 سال کی عمر کے تھے اور نیشنل کانفرنس کے کارکن بھی تھے۔