شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے میونسپل کمیٹی سمبل سوناواری Sumbal Sonawari Municipal Committee کے چیئرمین اور پیپلز کانفرنس سے وابستہ رہنما جہانگیر احمد نے مرتضی آباد محلہ سمبل میں ایک ریلی سے خطاب کیا۔
مرتضیٰ آباد اندرکوٹ میں انہوں نے اس دوران درجنوں کارکنان کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہاں موجود عوام کے مسئلے مسائل بھی سنے اور ان کو حل کرنے کی یقین دہانی کی۔
پارٹی کارکنوں کے ساتھ انہوں نے اس دوران جموں و کشمیر میں مستقبل میں متوقع انتخابات کی حکمت عملی اور پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط بنانے کے حوالے سے بات چیت کی۔
انہوں نے جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا اور لوگوں کو یقین دلایا کہ تمام نامکمل کام ایک مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے میں اعلیٰ حکام کے ساتھ یہ مسئلے اٹھائیں گے اس موقع پر پارٹی کے درجنوں کارکن موجود تھے۔