ETV Bharat / city

'کاہچرائی کی بھی تاربندی ہوگی تو ہمارے مویشی کہاں چریں گے' - علاقے میں جنگلات کی تار بندی

ضلع بانڈی پورہ کے بونیار اونہ گام سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے آج محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ان دنوں اس علاقے میں جنگلات کی تار بندی کرنے میں مصروف ہے۔ تاہم وہ جنگلات کی زمین کے ساتھ ساتھ کاہچرائی کی بھی تار بندی کر رہے ہیں۔ جس کے باعث مویشی چرانے کے لئے یہاں کوئی زمین باقی نہیں ہے۔

'کاہچرائی کی بھی تاربندی ہوگی تو ہمارے مویشی کہاں چریں گے'

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 5:05 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے بونیار اونہ گام سے تعلق رکھنے والے مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا۔

ضلع بانڈی پورہ کے بونیار اونہ گام سے تعلق رکھنے والے درجنوں افراد نے آج محکمہ جنگلات کے خلاف احتجاج کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ محکمہ ان دنوں اس علاقے میں جنگلات کی تار بندی کرنے میں مصروف ہے۔

'کاہچرائی کی بھی تاربندی ہوگی تو ہمارے مویشی کہاں چریں گے'

تاہم وہ جنگلات کی زمین کے ساتھ ساتھ کاہچرائی کی بھی تار بندے کر رہے ہیں۔ جس کے باعث مویشی چرانے کے لئے کوئی زمین باقی نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پہاڑی اور پسماندہ علاقہ ہونے کی وجہ سے یہاں کی بیشتر آبادی مویشی پالن پر انحصار کرتی ہے۔ محکمہ جنگلات کے اس اقدام سے ان کا ذریعہ آمدنی خطرے میں ہے۔

وہیں دوسری جانب محکمہ جنگلات کا کہنا ہے کہ جس زمین پر تار بندی کی گئی ہے وہ جنگلات کی ہے نہ کہ کاہچرائی کی۔ ڈی ایف او بانڈی پورہ شبیر احمد نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے یہ اقدام اٹھانا لازمی تھا۔

جب کہ مقامی افراد کا کہنا ہے جس زمین کی تار بندی کی گئی ہے وہ جنگلات کی نہیں بلکہ کاہچرائی کی ہے۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے قریبا چار سو گھرانے اپنے مال مویشی اسی کاہچرائی پر کئی دہائیوں سے چراتے ہیں۔ جسے اب ان کے بقول محکمہ جنگلات نے اپنی تحویل میں لیا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.