مقامی لوگوں نے اس حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں ٹرانسفارمر تو لگایا جاچکا ہے تاہم اس پر بجلی لائن کو فراہم نہیں کیا جارہا ہے اور وہ ان کا علاقہ گزشتہ 6 ماہ سے بجلی کی سپلائی سے محروم ہے۔
مقامی لوگوں نے بجلی محکمہ پر الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انھیں گزشتہ 6 ماہ سے انہیں ٹال کر رہے ہیں اور بجلی کی سپلائی کو فراہم نہیں کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے بستی لے لوگ گھپ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کو پی ڈی ڈی سمبل کے ایگزیکیٹیو انجینئر آفتاب احمد ان کا کہنا تھا "دراصل وہاں دو گروہوں کے درمیان کچھ تنازعہ ہے جس کی وجہ سے وہاں بجلی کی سپلائی نہیں کی جارہی ہیں لیکن انھوں نے انتظامیہ کو اس حوالے سے آگاہ کیا ہے اور جلد ہی اس مسلہ کے حل ہونے کا امکان ہے۔