محکمہ میکنکل اریگیشن کے ایگزیکٹو انجینئر غیاث الدین نے اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس دفعہ کئی مقامات پر اریگیشن پمپ سٹیشنوں میں پاور وولٹیج کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے اریگیشن کا کام متاثر ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اکثر جگہوں پر لگے پمپ سٹیشنز، جو کھیتوں کو پانی سپلائی کرتے ہیں، میں پاور وولٹیج کی کمی کی وجہ سے دھان کے کھیتوں میں پانی سپلائی متاثر ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ کئی جگہوں پر لوگوں نے نہریوں میں غیر قانونی تجاوزات اور نہروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے صحیح طریقے سے کھیتوں تک پانی نہیں پہنچ پا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ اس جانب اپنی کوششیں جاری رکھیں ہوئے ہے، تاکہ کھیتوں اور فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔