بانڈی پورہ کے ڈی سی شہباز احمد مرزا نے اسکولوں میں بنیادی خامیوں کو دور کرنے پر زور دینے کے علاوہ معیاری تعلیم کو فروغ دینے کی تلقین کی۔
انہوں نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ افسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ اسکولز میں بنیادی سہولیات کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی شہباز احمد نے چیف ایجوکیشن افسر کو ہدایت دی کہ وہ روزانہ اسکول کے کام کاج کا جائزہ لیں۔
جلسے میں ضلع کے چیف ایجوکیشن افسر کے علاہ زونل ایجوکیشن افسران نے بھی شرکت کی۔