ریاست جموں و کشمیر کے بارہمولہ پارلیمانی نشست کے لیے آج ووٹنگ جاری ہے۔
جہاں ایک طرف نیشنل کانفرنس کے امیدوار اکبر لون کا گڑھ مانا جا رہا سنبل سوناواری علاقے میں بڑے جوش و خروش سے انتخابات جاری ہیں وہی حاجن علاقے میں پر تناؤ صورتحال بنی ہوئی ہے۔
سمبل سوناواری میں رائے دہندگان کا ماننا ہے کہ ان کے رہنما اکبر لون بارہمولہ سے کامیاب ہونے چاہیے کیونکہ انہوں نے علاقے میں سب چھوٹے بڑے کاموں اور مسائل کو حل کرنے میں مقامی عوام کی بھرپور مدد کی ہے۔
وہی سجاد غنی لون کی جماعت پیپلز کانفرنس کے حامیوں کا ماننا ہے کہ علاقے میں سابق رکن پارلیمنٹ مظفر بیگ یا باقی کسی جماعت کے رہنماؤں نے کوئی کام نہیں کیا۔ جس کی وجہ سے علاقہ ابھی بھی بچھڑا مانا جاتا ہے۔
سنبل سے محض آٹھ کلومیٹر دور واقع ہاجن کی صورتحال تشویشناک بنی ہوئی ہے۔ کئی مقامات پر سنگباری کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔
ہاجن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ عسکریت پسند تنظیموں اور حریت کانفرنس کی ہڑتالی کال کے پیش نظر وہ انتخابات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔
غور طلب بات یہ ہے کہ بارہمولہ پارلیمانی نشست کے لیے اکبر لون، انجینئر رشید اور راجا اعجاز کے درمیان یہ ایک تکونی معاملہ تصور کیا جارہا ہے۔