بانڈی پورہ: حاجن سوناواری میں بلاک دِیوس تقریب منعقد ہوئی جس میں بانڈی پورہ کے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر اویس احمد مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے۔ بلاک دِیوس کا اہتمام ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ کی جانب سے کیا گیا تھا۔ بلاک دیِوس کے اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے وفود جن میں پنچایت ممبران، میونسپل کمیٹی حاجن کے علاوہ سماجی کارکنان شامل تھے، جنہوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو لےکر مطالبات رکھے۔ اس پر افسران کے ساتھ گفت و شنید بھی ہوئی۔
اس موقع پر سب ضلع سطح کے تمام افسران کی موجودگی میں دیہات و مضافات سے آئے ہوئے نمائندوں نے مطالبات سامنے رکھے اور ان مطالبات کو پورا کرنے کے لیے افسران نے یقین دہانی کرائی۔ اس کے علاوہ مختلف مسائل کو بھی اجاگر کیا گیا جن کے ازالہ کے لیے بھی ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ نے یقین دہانی کی۔