ETV Bharat / city

بجبہاڑہ: منشیات مخالف بیداری کیمپ

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ کے دارا شکوہ پارک میں پولیس کی جانب سے منشیات کے استعمال کرنے والوں کے خلاف بیداری مہم کا آغاز کیا گیا۔

بیداری کیمپ کا انعقاد
بیداری کیمپ کا انعقاد
author img

By

Published : Jun 29, 2021, 4:17 PM IST

اس منشیات مخالف بیداری پروگرام کی صدارت ایس ایس پی اننت ناگ امتیاز حسین نے کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پولیس کے کئی اعلیٰ عہدیداران کے ساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی کے چیئرمین اور ایکزیکٹیو آفیسر کے علاوہ قرب و جوار کے سرکردہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ اس کے علاوہ مذکورہ تقریب میں دور دراز علاقہ کے افراد نے بھی شرکت کی ۔

منشیات مخالف بیداری کیمپ کا انعقاد

اس موقع پر مختلف علاقوں کے سے آئے لوگوں کے کئی وفود نے ایس ایس پی اننت ناگ کو اپنے اپنے علاقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

امتیاز حسین نے ان مسائل کو غور سے سُنا۔ مسائل کا حل کرنے کے لئے ایس ایس پی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ اُن کے مسائل ترجیحاتی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ایس ایس پی امتیاز حسین کا کہنا ہے کہ پولیس کے تئیں جو لوگوں کے توقعات وابستہ ہیں۔ ہماری کوشش رہے گی کہ لوگوں کے اس اعتماد پر کھرا اُترنے میں ہم کامیاب ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ ضلع کے ساتھ ساتھ پورے خطے میں امن امان کو برقرار رکھا جائے۔ لوگوں کو غلط راہوں اور غلط کاموں سے بچانا پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی پولیس کی مدد کریں۔ تاکہ نئی نسل غلط کاموں سے بچایاجاسکے۔

مزید پڑھیں :منشیات کے خلاف طلبا میں بیداری کے لیے کیمپ کا انعقاد

واضح رہے کہ اننت ناگ پولیس کی جانب سے منشیات مخالف مہم کے تحت کئی کامیابی حاصل کی ہے ۔ اس کے علاوہ قصبہ بجبہاڑہ کے مختلف علاقوں سے ابھی تک کئی منشیات فروشوں کی گرفتاری بھی عمل میں لائی جا چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.