ETV Bharat / city

بانڈی پورہ پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 24 گھنٹہ کے اندر چور گرفتار - بانڈی پورہ پولیس

جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کی پولیس نے آج پزل پورہ پیٹھکوٹ میں ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے مالیت کی چوری کی گئی الیکٹرانک اشیاء برآمد کرلی۔

چور گرفتار
چور گرفتار
author img

By

Published : Apr 19, 2021, 1:41 PM IST

تھانہ پیٹھکوٹ کو انتظامیہ کمیٹی مسجد سلطانیہ پزل پورہ پیٹھکوٹ کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی کہ 17/18 اپریل کے درمیانی شب میں کچھ نامعلوم افراد نے مذکورہ مسجد کے اندر داخل ہو کے کر بیٹری، الیکٹرانک ٹرانسفارمر اور گیس سلنڈر سمیت انورٹر چوری کرلیا تھا۔

اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی اور ملزم کی تلاش تھی۔

ایس ایس پی بانڈی پورہ محمد زاہد کی ہدایت پر ایک خصوصی انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی تھی تاکہ ملزمین کو گرفتار کیا جا سکے۔

ٹیم کی سربراہی ایس ایچ او پی ایس پیٹھکوٹ تنویر احمد نے ڈی وائی ایس پی ہیڈکواٹر بانڈی پورہ محمد ادریس کی نگرانی میں کی۔

اس معاملے میں تیزی سے کاروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت محمد امین حجام ولد عبدالسلام حجام اور طارق احمد میر ولد ولی میر، پزل پورہ بانڈی پورہ کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔

ابتدائی تفتیش کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ ملزم جوڑی منشیات کے عادی ہیں اور اس جرم کے پیچھے منشیات کی خریداری کے لیے رقم وصول کرنا تھی۔

ملزموں نے پوچھ گچھ کے دوران جرم قبول کیا اور پھر ان سے تمام سامان بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.