ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: کاٹھپورہ کے نوجوانوں نے کھیل کے میدان کا مطالبہ کیا - drug addiction

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کاٹھپورہ سوناواری علاقے کے نوجوانوں نے انتظامیہ سے کاٹھپورہ کے سرکاری اسکول کے گراؤنڈ کو کھیل کے میدان میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔

بانڈی پورہ کاٹھپورہ کے نوجوانوں نے کھیل میدان کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Aug 6, 2021, 12:29 PM IST

Updated : Aug 6, 2021, 7:03 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے کاٹھپورہ سوناواری علاقے میں نوجوانوں کا کہنا ہے کہ انہیں کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے علاقے میں کوئی بھی سہولیت میسر نہیں ہے۔

بانڈی پورہ: کاٹھپورہ کے نوجوانوں نے میدان کا مطالبہ کیا

کاٹھپورہ کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ جسمانی و ذہنی تندرستی کے لیے کھیل کود کی سرگرمیوں کے ساتھ مصروف رہیں تاہم علاقے میں کھیل کا میدان نہ ہونے کی صورت میں انہیں اس سلسلے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کئی نوجوانوں نے بتایا کہ وہ چاہتے ہیں کھیل کود کی سرگرمیوں میں اپنے آپ کو اور دیگر نوجوانوں کو بھی شامل کریں، لیکن علاقے میں کوئی مناسب کھیل میدان نہیں ہونے کی وجہ سے اکثر نوجوان کھیل کود سے محروم رہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ایک بہترین کھیل کا میدان انہیں میسرے ہو تاکہ انہیں کسی بھی قسم کی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے انتظامیہ سے سوال کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب انتظامیہ نشے کی لت سے نوجوانوں کو دور رکھنے کے لیے کھیل کود کو اہم قرار دیتی ہیں لیکن دوسری جانب اس میں درکار سہولیات کو فراہم نہیں کیا جاتا ہے نتیجتاً اکثر نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں سے محروم ہوجاتے ہیں۔
انہوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کاٹھپورہ کے سرکاری اسکول کا جو گراؤنڈ ہے اسے ایک کھیل کے میدان میں تبدیل کیا جائے تاکہ انہیں مستقل میں کسی بھی دشواری کا سامنا نہ اٹھانا پڑے۔

Last Updated : Aug 6, 2021, 7:03 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.