بانڈی پورہ: پیپلز کانفرنس کے سینیئر رہنما اور سابق ایم ایل سی یاسر ریشی نے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سوناواری علاقے کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وہ پارٹی ورکرس سے ملاقی ہوئے۔ Yasir Reshi Visits Sonawari۔ انہوں نے کئی دیہات کا دورہ کیا جن میں ترگام، گنستان، چک گنستان اور سمبل شامل ہیں جہاں ان کے حامی ورکرس نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ Yasir Reshi meets his party workers۔ اس دوران کئی سیاسی کارکنوں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کی۔ یاسر ریشی اس سے قبل پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ساتھ وابستہ تھے، مستعفی ہونے کے بعد انہوں نے پیپلز کانفرنس میں شمولیت اختیار کرلی۔Yasir Reshi Visits Sonawari
یاسر ریشی نے کہا کہ انہوں نے اب باضابطہ طور پر سیاسی سرگرمیاں شروع کی ہیں اور وہ پارٹی کو سوناواری میں متحرک اور مضبوط کرنے میں محو ہے۔ Yasir Reshi In Sonawari۔ میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مستقبل قریب میں جموں و کشمیر میں انتخابات عمل میں لائے جائیں گے جس کے لئے انہیں زمینی سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔' Ex MLC Sonawari Yasir Reshi