ڈاکٹر اویس احمد نے کہا کہ اس سروے کے لئے 12 تربیت یافتہ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ اور یہ ٹیمیں 14 اہم مقامات اور 35 معمولی مقامات کی نشاندہی کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سروے کا مقصد نقل مکانی کرنے والی قبائلی آبادی کی شناخت کرنا ہے ۔تاکہ ایک ڈیٹا بیس مرتب کیا جائے ۔اور قبائلی آبادی کی سماجی و معاشی حالت سے واقفیت ہوسکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس عمل سے تمام لوگوں میں ترقی کے یکساں اقدامات اٹھانے میں مدد فراہم ہوگی۔ اور جو امتیازی برتاؤ ہے اس کا خاتمہ ہو گا-
ڈاکٹر اویس نے کہا کہ سروے کے لئے تعینات ٹیموں کو باضابطہ طورپر اس چیز کی تربیت دی گئی ہے اور اس کام کے سے متعلق انہیں حساس بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :بانڈی پورہ: سڑک کی خستہ حالی سے عوام پریشان، جلد تعمیر کرانے کا مطالبہ
انہوں نے قبائلی برادری کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحیح تفصیلات فراہم کرکے اس عمل میں حصہ لیں۔ تاکہ حکومت کے پاس ان کی ترقی کے منصوبے وضع کرنے کے لئے ایک حقیقی اعداد و شمار دستیاب ہوں۔