ضلع پلوامہ کے پامپور میں میونسپل کمیٹی پامپور نے پالتھین کے خلاف ایک مہم شروع کی جس کی شروعات ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم نے کی۔
مہم کے تحت قصبہ پامپور میں دریائے جہلم کے کناروں کے علاوہ دیگر کئی جگہوں سے پالتھین کو جمع کرکے اسے ڈمپنگ سائٹ میں جمع کیا گیا تاکہ پالتھین کی وجہ سے ماحولیات پر برے اثرات مرتب نہ ہوں۔
پروگرام کے دوران ڈائریکٹر اربن لوکل باڈیز کشمیر متھورا معصوم کی قیادت میں ایک ریلی بھی نکالی گٸی جس میں صدر ایم سی پی ملک محمد یعقوب، ایگزیکٹو آفیسر میونسپل کمیٹی محمد اقبال، ایگزیکٹیو آفیسر آر اینڈ بی مشتاق احمد، سیکرٹری میونسپل کمیٹی بشیر احمد، کرمچاری اور دیگر ذمہ داراں بھی شامل تھے۔
یہ ریلی دریائے جہلم کے کنارے، عیدگاہ اور پامپور کے دیگر علاقوں سے نکالی گئی جس کے دوران کئی پالتھین اور دیگر کوڑا کرکٹ کو اکٹھا کیا گیا اور اسے ٹھکانے لگایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:پلوامہ: منشیات فروشی کے الزام میں پانپور سے دو افراد گرفتار
چیئرمین میونسپل کمیٹی پانپور محمد یعقوب ملک نے پروگرام کے بارے میں بتایا کہ 'اس پروگرام کا مقصد لوگوں میں یہ شعور پیدا کرنا تھا کہ ہم دریا کنارے سڑکیں اور ہسپتال کے احاطے کو صاف رکھیں'۔ اس لیے ہمیں ان جگہوں پر صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو صاف اور سرسبز بنانے کی مہم لوگوں کی شرکت سے ممکن ہے۔ یہ مہم لوگوں کی شرکت کے بغیر نامکمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم لوگوں سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ پالتھین (کیری بیگ) مخالف مہم میں شامل ہوں اور بلدیہ کمیٹی پانپور کو پالتھین سے پاک بنانے میں مدد کریں۔