یہاں یوگا کے پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں بین الاقوامی کِک باکسنگ چیمپیئن تجمل اسلام ، آئی ایس ایم اور یوتھ سروس اینڈ اسپورٹس کے محکمہ کے افسران نے شرکت کی جبکہ بیشتر آفیسرز نے کووڈ 19 وبائی امراض کے پروٹوکول کے دوران گھر پر ہی یوگا کیا اور ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جڑے رہے۔
وزارت آیوش، حکومت ہند کی طرف سے جاری کردہ مشترکہ یوگا پروٹوکول کے مطابق جس میں "یوگا ہوم اور یوگا خاندان کے ساتھ" تھیم کے موافق بنایا گیا ہے۔
اس موقع پر ڈی سی بانڈی پورہ رویندر کمار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'بیماری سے لڑنے کے لئے یوگا، ایک خوبصورت ہتھیار ہے ، دماغ اور جسم کو تروتازہ رکھتا ہے۔'
اس کے علاوہ ہمیں قدرت کے گہرے اسرار کو تلاش کرنے میں مدد کرتا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ متوازن ، صحتمند اور پر امن زندگی گزارنے کے لئے اپنے روزمرہ کے معمولات میں یوگا کو تقویت دیں۔
مناسب سماجی فاصلے کو برقرار رکھتے ہوئے اسی طرح کے پروگرام پورے ضلع میں منعقد ہوئے۔