ETV Bharat / city

مایوسی کے شکار نوجوان کی خودکشی کی کوشش

author img

By

Published : Sep 19, 2019, 4:46 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 3:52 AM IST

والد کے علاج کے لیے رقم نہ ملنے اور امید ہارنے کے بعد خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے نوجوان نے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کی یقین دہانی کے بعد ارادہ بدلا۔

خودکشی کی کوشش

منگیش سنجئے سابڑے نامی نوجوان اپنے والد کے علاج کی خاطر انتھک جدوجہد کرنے اور سرکاری اسکیم سے فائدہ لینے میں ناکامی کے بعد اورنگ آباد کے ہڈکو میں واقع ٹی وی ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی کوشش کی، لیکن ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل کے یقین دہانی کے بعد نوجوان نے اپنے ارادے کو بدلا ۔ امتیاز جلیل نے انہیں یقین دلایا کہ ان کے والد کا علاج کا جائے گا۔

مایوسی کے شکار نوجوان کی خودکشی کی کوشش

منگیش پھلمبری علاقے کے گیورائی سے تعلق رکھتا ہے۔ منگیش نے بتایا کہ ان کے والد گردے کے مریض ہیں، اور ان کے علاج کے لیے تقریبا 25 سے 30 لاکھ روپے درکا ہیں۔ انہوں نے اپنے والد کی طبی جانچ اور علاج و معالجے میں اپنا کھیت فروخت کردیا، اور امید ظاہر کی کہ حکومت کی ہیلتھ اسیکم سے ان کےوالد کا علاج ہوجائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔

سرکاری رقم کے لیے منگیش نے سرکاری دفاتر کے چکر لگائے، ضلع کلکٹر سے بار ہا درخوست کی اور پوری فائیلیں پیش کی، جس کے باوجود انہیں کوئی رقم نہیں ملی۔ جس بعد انہوں نے ضلع کلکٹر آفس کے سامنے بھوک ہڑتال بھی کی پھر بھی کوئی سنوائی نہ ہونے پر انہوں نے خودکشی کرنے کا ارادہ بنایا۔

جیسے ہیں منگیش نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تو سرکاری مشنری حرکت میں آگئی، رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل عین وقع پر پہنچ کر منگیش کو یقین دلا یا کہ وہ چوبیس گھنٹے میں اس کے والد کے علاج کو یقینی بنائیں گے۔

اس پورے معاملے میں جہاں عام آدمی کی بے بسی کھل کر سامنے آئی ہے وہیں سرکاری حکام کی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان بھی کھڑا ہورہا ہے۔ کہ کیسے سرکاری حکام عام لوگوں کےمسائل کو نظر انداز کررہے ہیں۔

Intro:باپ کے علاج  کی خاطر انتھک جدوجہد کرنے اور سرکاری اسکیم  سے استفادہ کرنے میں  ناکام ایک نوجوان نے  ٹی وی ٹاور پر چڑھ کر خود کشی کرنے کی کوشش لیکن  ایم آئی ایم رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے  بروقت پہنچ کر اس نوجوان کو یقین دلایا کہ  اس کے والد کا علاج  کیا جائیگا  اس طرح ایک نوجوان کی جان بچ گئی ۔
Body:وی او اول 
 اورنگ آباد کے ہڈکو میں واقع ٹی وی  ٹاور پر چڑھے اس نوجوان کا نام  منگیش  سنجئے سابڑے ہے ،  منگیش پھلمبری تعلقہ  کے گیورائی کا  ساکن ہے ، منگیش  کے والد گردے کے امراض میں مبتلا  ہیں  اور ان کے علاج کے  لیے پچیس سے تیس لاکھ  روپئے درکار  ہے ، منگیش کا  کہنا ہیکہ   والد کی طبی جانچ اور  علاج معالجے میں   اسے اپنا کھیت  بیچنا پڑا،  اس امید پر کہ  حکومت کی ہیلتھ اسکیم سے اسے رقم  مل جائے گی لیکن  کھیت بیچنے   کے باوجود مطلوبہ رقم نہیں  مل  پائی  جس کے لیے  منگیش نے وزیراعلی دیویندر فڑنویس ،  ودھان سبھا اسپیکر ہری بھاؤ باگڑے  اور  ضلع کلکٹر اودے چودھری  سے بار ہا درخواستیں کیں پوری فائیلیں پیش کی لیکن پچھلے چھ مہینے میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی  ، آخر کار منگیش نے ضلع کلکٹر آفس کے روبرو بھوک ہڑتال کی پچھلے چھ دنوں سے وہ ہڑتال کررہا تھا لیکن  کوئی شنوائی  نہیں  ہوئی ، لیکن جب منگیش نے انتہائی اقدام  اٹھایا تو  پوری سرکاری مشنری حرکت میں آگئی  رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل  نے  منگیش کو وعدہ کیا کہ  وہ چوبیس گھنٹے میں  اس کے والد کے علاج کو یقینی بنائیں گے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔
امتیاز جلیل ۔۔۔۔
ایم آئی ایم  رکن پارلیمنٹ ، اورنگ آباد

 بائٹ ۔۔۔۔۔
منگیش سابڑے ۔۔۔۔
متاثرہ نوجوان، پھلمبری 

 وی  او دوم 
  منگیش نے   ایم پی  امتیاز جلیل کا  شکریہ  کرتے ہوئے  سرکاری  حکام کی  قلعی کھول کر رکھ دی منگیش کا الزام  ہیکہ  ضلع کلکٹر نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی  کی ہے ۔

   بائٹ ۔۔۔۔۔
منگیش سابڑے ۔۔۔۔
متاثرہ نوجوان، پھلمبریConclusion:اس پورے معاملے میں  جہاں عام آدمی کی بے بسی  کھل کر سامنے آئی ہے وہیں سرکاری  حکام کیسے  عام لوگوں  کےمسائل کو اندیکھا کررہے ہیں   یہ  بھی واضح ہوگیا ، منگیش ایک اعلی تعلیم یافتہ نواجوان ہے  لیکن حالات سے مجبور ہوکر اسے  انتہائی اقدام  اٹھانا پڑا۔  اگر  سیاسی مداخلت  نہیں  ہوتی تو ایک نوجوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا تھا ۔
Last Updated : Oct 1, 2019, 3:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.