کرناٹک میں جاری حجاب تنازعہ Hijab Controversy نے مسلم خواتین کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے، جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد خواتین ونگ The women's wing of Jamaat-e-Islami Hind کی ممبران نے حجاب پر جاری سیاست کو ووٹ بینک کی سیاست سے تعبیر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک میں مذہبی منافرت پھیلاکر اقتدار کی راہ ہموار کرنے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے۔ اس کے لیے نوجوانوں کو ورغلایا جارہا ہے جو ملک اور قوم کے حق میں نہیں ہے۔
اس سلسلے میں ان کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے ماضی میں ان لوگوں کو نظر انداز کیا تھا۔ اس سے ان کے حوصلے بلند ہوتے گئے اور نتیجہ میں سلی بائی اور بلی بائی ایپ کے ذریعے بھی مسلم خواتین کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔
اور اب مسلم خواتین کو حجاب کے ذریعے پریشان کرنے کا نیا حربہ اپنایا گیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند اورنگ آباد خواتین ونگ نے حجاب کی حمایت میں کھڑے ہونے والی غیر مسلم خواتین کے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر ادا کیا۔