مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ یعنی ایس ٹی ملازمین کی ہڑتال کا اثر ارورنگ آباد میں بھی رہا۔ غار ہائے ایلورہ اور غار ہائے اجنتا کی سیر کے لیے پہنچے سیاحوں کو بیل گاڑیوں اور گھوڑا گاڑیوں میں سوار ہوکر غاروں کی سیر کرنی پڑی۔
واضح رہے کہ ایس ٹی کی بسوں کی سہولت کی وجہ سے سیاح ان غاروں تک آسانی سے پہنچ جاتے تھے۔ انہیں کوئی دشواری پیش نہیں آتی تھی لیکن بسیں بند ہونے کی وجہ سے سیاحوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: مسلم ریزرویشن کے لئے ایم آئی ایم کا مہاراشٹر حکومت کو الٹی میٹم
ایس ٹی کامگاروں نے تنخواہوں اور دیگر مراعات کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاست گیر سطح پر غیر معینہ ہڑتال شروع کی ہے۔