اورنگ آباد میں مہاراشٹر انگلش اسکول ایسوسی ایشن Maharashtra English School Association کی طرف سے دھرنا دیا گیا jbko تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں نے کہا کہ کورونا وبا کی آڑ میں صرف تعلیمی اداروں کو ہی ہمیشہ بند کیا جا رہا ہے ٹیچرس اور دیگر عملے کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ احتجاجیوں نے تمام اسکولوں کو کورونا گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے دوبارہ کھول دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔
مہاراشٹر انگلش اسکول اسوسی ایشن Maharashtra English School Association نے اورنگ آباد میں دھرنا دیا ان کا کہنا ہیکہ کورونا وبا کی آڑ میں صرف تعلیمی اداروں کو ہی نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ دیگر تمام ادارے معمول کے مطابق کام کر رہے ہیں۔ میسا Mesa نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری اسکولوں کو کھولنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے انتباہ دیا کہ اگر حکومت مشروط اجازت Conditional permission نہیں دیتی ہے تو 27 جنوری کے بعد تمام اسکولوں کو اپنے طور پر کھول دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ بار بار پابندی سے تعلیمی اداروں کے ذمہ دار کافی پریشان ہیں۔ اس موقع پر حکومت سے مناسب امداد فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔