ETV Bharat / city

تسلیمہ نسرین کی مخالفت معاملے میں سیشن کورٹ نے امتیاز جلیل کو بری کیا - इम्तियाज जलील बरी

متنازع مصنفہ تسلیمہ نسرین کی اورنگ آباد آمد پر مخالفت معاملے میں اورنگ آباد کی سیشن کورٹ نے ایم پی امتیاز جلیل کو باعزت بری کیا۔ ایم آئی ایم کی مخالفت کے سبب تسلیمہ نسرین کو اورنگ آباد ائیر پورٹ سے واپس جانا پڑا تھا۔

imtiaz jaleel
امتیاز جلیل
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 8:17 PM IST

متنازع قلمکار تسلیمہ نسرین کی اورنگ آباد آمد کی پرزور مخالفت کے معاملے میں اورنگ آباد کی سیشن کورٹ نے ایم پی امتیاز جلیل سمیت تمام ملزمین کو بری کردیا ہے۔ یہ فیصلہ اورنگ آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن کورٹ نے سنایا۔

دیکھیں ویڈیو

واضح رہے جولائی 2017 میں متنازعہ مصنفہ تسلیمہ نسرین کو ایک پروگرام میں شرکت کی غرض سے اورنگ آباد مدعو کیا گیا تھا۔ اس وقت ایم آئی ایم نے متنازعہ مصنفہ کی آمد کی پرزور مخالفت کی تھی جس کے نتیجے میں تسلیمہ نسرین کو ائیر پورٹ سے ہی واپس جانا پڑا تھا۔

اس معاملے میں اورنگ آباد کے ایم آئی ڈی سی سڈکو پولیس اسٹیشن میں اس وقت کے ایم ایل اے سید امتیاز جلیل اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ آج سیشن کورٹ میں معاملے کی سنوائی ہوئی اور عدالت نے ثبوتوں کو ناکافی بتاتے ہوئے تمام ملزمین کو بری کردیا۔

مزید پڑھیں:

ایک دہائی سے جاری اورنگ آباد حج ہاؤس کی تعمیر ہنوز نامکمل

ایم پی امتیاز جلیل نے عدالت کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.