مہا وکاس اگھاڑی کو اتحاد کی پیشکش کرکے ریاست کا سیاسی پارہ گرم کرنے والے رکن پارلیمان سید امتیاز جلیل سیاسی مخالفین کی سخت نکتہ چینیوں کے باوجود اس بات پر ڈٹے ہیں کہ وہ اس معاملے میں سیکولر پارٹیوں کی اعلی قیادت سے بات کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:
AIMIM MP Imtiaz jaleel on Alliance: اتحاد کو لے کر شیو سینا کو تکلیف کیوں؟
واضح رہے کہ شیو سینا نے ایم آئی ایم کو مہا وکاس اگھاڑی میں شامل کرنے سے انکار کردیا ہے ، وزیراعلی نے بھی سخت ردعمل ظاہر کیا ہے، ان سب کے باوجود امتیاز جلیل کا کہنا ہیکہ بات چیت کے دروازے ابھی بند نہیں ہوئے ہیں ، ایم پی جلیل نے شرد پوار سے بھی ملاقات کا اشارہ دیا ہے۔