ETV Bharat / city

مجلس اتحاد المسلمین کا مہاراشٹر حکومت کو انتباہ

اورنگ آباد سے مجلس اتحاد المسلمین کے رکن پاترلیمان امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی مقامات کو فوری مشروط طور پر کھولا جائے۔ امتیاز جلیل نے دو ستمبر کو مسجد میں اجتماعی نماز ادا کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔

mim
mim
author img

By

Published : Aug 27, 2020, 12:12 PM IST

امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے، امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ ایک ستمبر مہاراشٹر کے لیے کافی اہم دن ہے کیونکہ ایک ستمبر کو گنیش وسرجن ہے۔

امتیاز جلیل نے ہندو برادران سے اپیل کی ہے کہ وہ گنیش وسرجن کے موقع پر مندروں کو کھول دیں، اسی طرح مسلمان دو ستمبر کو مساجد کھول دیں گے، رکن پارلیمان نے کہا کہ وہ خود مساجد کھولنے کی قیادت کریں گے اور اورنگ آباد کے شاہ گنج مسجد میں اجتماعی نماز ادا کی جائے گی۔

مجلس اتحاد المسلمین کا مہاراشٹر حکومت کو انتباہ

امتیاز جلیل نے ریاستی حکومت کو انتباہ دیا کہ اگر کچھ ہوتا ہے تو حکومت ذمہ دار رہے گی۔ ٹکراؤ سے بچنے کے لیے فوری مذہبی مقامات کو مشروط طریقہ سے کھول دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.