ETV Bharat / city

مالیگاؤں: سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت، تین زخمی - مالیگاؤں کی خبریں

سماجی کارکن شفیق شیخ نے بتایا کہ اتوار کی صبح 8 بجے کے قریب منصورہ کالج کے سامنے ناسک کی سمت جارہے میمن کالونی (مالیگاؤں) کے رہائشی عمران میمن موٹر سائیکل (پلاٹینا) اور سرفراز شیخ کی موٹر سائیکل کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے سبب جائے وقوع پر ہی سرفراز شیخ کی موت ہوگئی اور دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

مالیگاؤں: سڑک حادثےمیں ایک شخص کی موت، تین زخمی

author img

By

Published : May 31, 2021, 7:34 AM IST

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں منصورہ کالج کے سامنے ایک دلخراش حادثہ پیش آیا۔ جس میں جائے وقوع پر ہی باپ کی موت واقع ہوگئی اور بیٹا سمیت دو افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں سڑک حادثات آئے دن کا معمول بن چکے ہیں۔ شہر کی مقامی شاہراہ پر روزانہ حادثات کی خبریں موصول ہورہی ہیں۔

گزشتہ کل 30 مئی بروز اتوار صبح 8 بجے کے قریب ناسک سے مالیگاؤں شادی میں شرکت کے لیے آرہے باپ بیٹا حادثے کا شکار ہوگئے۔

ناسک سے جارہے سرفراز شیخ صغیر الدین عمر (48) سالہ ساکن ناسک اور ان کا بیٹا موٹر سائیکل (ایکٹیوا) پر آزاد نگر پولیس اسٹیشن میں تعینات اہلکارآصف شیخ کے فرزند کی تقریب نکاح میں شرکت کیلئے ناسک سے مالیگاؤں آرہے تھے۔ اس تعلق سے سماجی کارکن شفیق شیخ نے بتایا کہ صبح 8 بجے کے درمیان منصورہ کالج کے سامنے ناسک کی سمت جارہے میمن کالونی (مالیگاؤں) کے رہائشی عمران میمن موٹر سائیکل (پلاٹینا) اور سرفراز شیخ کی موٹر سائیکل میں آمنے سامنے سے ٹکر ہوگئی۔ جس کے سبب جائے وقوع پر ہی سرفراز شیخ کی موت ہوگئی اور دیگر تین افراد شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

شفیق شیخ نے کہا کہ گاڑیوں کو بڑا نقصان ہوا ہے۔ پوسٹ مارٹم اور تمام قانونی تکمیل کے مکمل ہونے کے بعد لاش کو اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا۔ جب کہ زخمی ہونے والے افراد نوکار اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.