ETV Bharat / city

مالیگاؤں: 85 کورونا متاثرین، 8 نئے کیسز اور 6 اموات - شہر میں میں کورونا وائرس

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

Malegaon coronavirus updates total
مالیگاؤں: 85 کورونا متاثرین ، 8 نئے کیسیز اور 6 اموات درج
author img

By

Published : Apr 20, 2020, 9:12 AM IST

مالیگاؤں میں محکمہ صحت عامہ کی جانب سے موصول معلومات کے مطابق کل 85 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں، اب تک 8 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز 38 لوگوں کی کورونا وائرس ٹیسٹ رپورٹ میں سے 30 لوگوں کی رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ 8 افراد کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔

اسی طرح سے 2 مریضوں کے انتقال کے بعد رپورٹ مثبت پائی گئی اور ابتک کل 6 لوگوں کی اموات درج کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ کورونا وائرس متاثرین کو بغرض علاج جیون اسپتال میں ڈاکٹر فیصل سلیمان ایم ڈی کی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔

لیکن ان مریضوں کی ابتدائی جانچ سیول اسپتال میں ڈاکٹر کیشور ڈانگے کر رہے ہیں اور مریضوں کی معلومات محکمہ صحت عامہ کے ڈاکٹر تری بھون کی جانب سے لسٹ جاری کی جا رہی ہے۔

شہر میں میں کورونا وائرس کی وجہ سے خوف و ہراس کا ماحول بنا ہوا ہے۔ ساتھ ہی لوگوں میں یہ بات بھی گشت کررہی ہے کہ بلاوجہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب کارپوریشن شہر کی بنیادی مسائل پر دھیان نہیں دے رہی ہے۔ کورونا وائرس متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے لئے کھانے کا نظم کارپوریشن کی جانب سے نہیں بلکہ جمعیت علماء ہند شاخ مالیگاؤں کی جانب سے مفتی محمد اسماعیل قاسمی کی زیر سرپرستی میں فراہم کیا جارہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.