ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے 237 نئے معاملے - کورونا سے موت

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 33648 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 937 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں، وہیں اب تک27500 افراد صحت یاب ہوئے ہیں اور 5211 مریض زیر علاج ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کہ 237 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کہ 237 نئے معاملے
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 3:31 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 30 ستمبر رات کو ضلع انتظامیہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 237 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔

ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 33648 ہوگئی ہیں، کورونا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے انتظامیہ پریشان دکھائی دے رہی ہے۔

ضلع میں 937 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 27500 مریض صحتیاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ 5211 مریض اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

مزید پڑھیں؛ دو دن کم رہنے کے بعد کورونا کے فعال کیسز میں پھر اضافہ

کورونا مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں میں ہی رہیں اور ضرورت کے وقت ہی گھروں سے باہر نکلیں، عوام سے سماجی دوری بنائے رکھنے، منہ پر ماسک لگانے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں؛ اندور: مزید 469 افراد کورونا متاثر

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے، جن میں 52لاکھ 73ہزار صحت یاب جبکہ 98ہزار کی موت واقع ہو چکی ہے۔ ملک بھر میں کورونا متاثرین اور اس سے ہوئی ہلاکتوں کی تعداد سب سے زیادہ ریاست مہاراشٹر میں موجود ہے۔

مزید پڑھیں: تین ریاستوں میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات

عالمی وبا کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قریب ساڑھے تین کروڑ افراد کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جن میں سے اب تک دس لاکھ سے زائد افراد فوت ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.