ETV Bharat / city

اورنگ آباد میں کورونا کے193 نئے معاملے - رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری

اورنگ آباد میں اب تک کورونا کے 34386 مریض سامنے آئے ہیں 958 کورونا مریضوں کی موت ہو چکی ہیں 29082 صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ اس وقت 4346 مریض زیر علاج ہیں۔

اورنگ آباد میں کورونا کے193 نئے معاملے
اورنگ آباد میں کورونا کے193 نئے معاملے
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 1:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے 04 اکتوبر رات کو ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق ضلع میں کورونا کے 193 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ جس سے ضلع میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ کر 34386 ہوگئی ہیں۔

ضلع میں 958 افراد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ہے اور 29082 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھر جا چکے ہیں جبکہ فی الوقت 4346 مریض طبی نگہداشت میں ہیں۔

کورونا کے مریضوں کو اورنگ آباد ضلع کے مختلف اسپتالوں میں علاج کے لیے رکھا گیا ہے، مریضوں کی بڑھتی تعداد کو دیکھتے ہوئے پولیس انتظامیہ نے شہر میں جگہ جگہ چیک پوائنٹ لگائے ہیں تاکہ لوگ بے وجہ شہر میں نہ گھومیں۔

مزید پڑھیں: کورونا دور میں بزرگوں کی صحت پر حکومت کی خصوصی توجہ

انتظامیہ نے عوام سے رہنمایانہ اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد ضلع میں کئی جگہ ہاٹ سپوٹ بنائے گئے ہیں، کنٹنمنٹ زون کے لوگوں کو اپنے زون سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے جن علاقوں میں مثبت مریض پائے جا رہے ہیں ان علاقوں کو پوری طرح سیل کر دیا گیا ہے اور وہاں پر انتظامیہ کی جانب سے سینیٹازیشن کا کام جاری ہے۔

ملک بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 66لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں ایک لاکھ دو ہزار سے زائد افراد کورونا کی جنگ ہار چکے ہیں۔ وہیں اب تک 55لاکھ افراد اس وبائی مرض کو شکست دینے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.