ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں معروف شاعر شمس جالنوی پر شائع خصوصی گوشے کا اجرا عمل میں آیا۔ یہ گوشہ لاتور سے شائع ہونے والے ماہنامہ تعلیمی سفر میں شائع کیا گیا جس پر شمس جالنوی کی زندگی پر روشنی ڈالی گئی۔
اورنگ آباد میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں شمس جالنوی نمبر کا اجرا عمل میں آیا اس شمارے میں شمس جالنوی کے ادبی سفر پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں ایک ماہ قبل ہوئے دھماکے کے بعد زبردست آتشزدگی
اس موقع پر محبان اردو نے شمس جالنوی کی زندگی پر روشنی ڈالی اور اس بات کا عزم کیا کہ اردو کی بے لوث خدمت کرنے والوں پر قلم اٹھایا جائیگا۔ واضح رہے شمس جالنوی کا پچھلے مہینے انتقال ہوا ہے۔