مہاراشٹر کی سیاحتی دارالحکومت کہلانے والے اورنگ آباد ضلع میں کورونا وبا کی وجہ سے سیاحتی مقامات بند تھے۔ اورنگ آباد ضلع میں غار ہائے ایلورہ غار ہائے اجنٹہ سمیت تمام سیاحتی مقامات کو مشروط طریقے سے سیاحوں کے لیے کھولا جارہا ہے۔
اورنگ آباد کے ضلع کلکٹر سنیل چودھری نے بتایا کہ اورنگ آباد سرکل کے تمام سیاحتی مقامات پر کورونا وبا سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات کیے جارہے ہیں ، لیکن ان سیاحتی مقامات پر صرف آن لائن بکنگ کرنے والوں کو ہی داخلے کی گنجائش رکھی گئی ہے ۔
ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ اسرار الدین نے اس کا جائزہ لیا ۔
جس میں ضلع کلکٹر سنیل چودھری نے بتایا کہ 10 دسمبر 2020 سے تمام سیاحتی مقامات کو سیاح کے لیے کھولنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے ان مقامات کو سیاحوں کے لیے بند کردیا گیا ہے جسے اب کچھ شرائط کے ساتھ بحال کردیا گیا ہے۔