ETV Bharat / city

Fake Vaccination Certificate in Aurangabad: فرضی ویکسینیشن سرٹیفکٹ جاری کرنے والے چار افراد گرفتار - اورنگ آباد میں ویکسینیشن کے بغیر سرٹیفکٹ

اورنگ آباد شہر میں چھ سو سے ایک ہزار روپے کے بدلے کورونا ویکسینیشن کے بغیر سرٹیفکٹ جاری کرنے والے ایک میڈیکل آفیسر سمیت چار افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ویکسینیشن کے متعدد فرضی سرٹیفکیٹ Fake Certificate of Vaccination بھی ضبط کیے ہیں۔

Fake Certificate of Vaccination in aurangabad
ویکسینیشن کے بغیر سرٹیفکٹ جاری کرنے والے چار افراد گرفتار
author img

By

Published : Dec 22, 2021, 6:22 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں کورونا ویکسینیشن کے بغیر سرٹیفکٹ Fake Certificate of Vaccination جاری کرنے والے چار افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ جن میں ایک میڈیکل آفیسر سمیت چار افراد شامل ہیں۔

ویکسینیشن کے بغیر سرٹیفکٹ جاری کرنے والے چار افراد گرفتار

یہ کارروائی اورنگ آباد کے جنسی پولیس اسٹیشن کی حدود میں انجام دی گئی، پولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمین کورونا کا ٹیکہ لگائے بغیر چھ سو سے ایک ہزار روپئے کے بدلے افراد کو ویکسینیشن کا سرٹیفکٹ Certificate of Vaccination جاری کر رہے تھے۔

اس معاملے کی تفتیش کے بعد میڈیکل آفیسر، ایک ڈاکٹر اور ان کے دو معاونین کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزمین کے قبضے سے سوشل میڈیا واٹس ایپ پر ان افراد کی تفصیلات بھی فراہم ہوئی ہے جن کو یہ سرٹیفیکٹ دیا گیا ہے، اور مزید تحقیقات جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Fake Covid patients: اورنگ آباد میں کورونا کے فرضی مریضوں کے خلاف کیس درج

جنسی پولیس اسٹیشن اورنگ آباد کے سب انسپکٹر گوکل ٹھاکر نے کہا کہ شیور کے میڈیکل آفیسر محی الدین کو سوشل میڈیا پر گاہکوں کی معلومات فراہم کی جاتی تھی اور پھر میڈیکل افسر اپنے ماتحت کام کرنے والی نرسوں کو اس کی جانکاری دیتا تھا، جس کے بعد وہ معلومات ویب پر درج کی جاتی تھی اور ٹیکہ لگائے بغیر ویکسینیشن کی سرٹیفکٹ جاری کر دیے جاتے تھے اور معاوضے کے طور پر گاہکوں سے چھ سو سے ایک ہزار روپئے وصول کیے جاتے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.