مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں ایس ڈی پی آئی کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے ملک کی موجودہ صورتحال پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نےخصوصی بات چیت کی۔
ڈاکٹر تسلیم رحمانی نے کہا کہ 'ایک جانب ملک میں بڑھتی بیروزگاری اور دوسری جانب دہلی میں دھرنے پر بیٹھے کسانوں کا مسئلہ حل نہیں کیا جا رہا ہے۔
اس سے پہلے سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے بھی ملک کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا رہا، لیکن حکومت عوام کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہے اور ایک طبقہ پورے ملک میں ہندو مسلم پر سیاست کر کے اپنی حکومت چلا رہا ہے'۔
مزید پڑھیں: خاص رپورٹ: مالیگاؤں کو مساجد و میناروں کا شہر کیوں کہا جاتا ہے؟
ڈاکٹر تسلیم رحمانی کا کہنا ہے کہ' بی جے پی حکومت مخصوص صنعت کاروں کے لیے ایم ایس پی پر قانون نہیں بنا رہی ہے'۔