ریاست مہاراشٹرا کے اورنگ آباد شہر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی ڈاکٹروں کے رویے کو لیکرعوام میں بے چینی بڑھتی جارہی ہے،لوگ اب طبی عملے سے تعاون کرنے کے بجائے اُن پر سوالات اٹھانے لگے ہیں ایسے میں اورنگ آباد کے میونسپل کارپوریشن نے اب اپنی اسٹرٹیجی تبدیل کردی ہے۔
اب کورونا کے مشتبہ مریضوں کا ان کی بستیوں میں ہی کورونا کا ٹسٹ کیا جائیگا اور پوزیٹیو آنے کی صورت میں اُنھیں اسپتال لیجایا جائیگا اس بات کی جانکاری اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن شعبہ صحت کی انچارج ڈاکٹر نیتا پاڈلکر نے دی ان کا کہنا ہیکہ ستر فیصد نوجوانوں میں علامات نہیں ہیں اس لیے انھیں ہسپتال اور کورنٹائن سینٹر سے ڈسچارج کیا جارہا ہے تاہم وہ ہوم کورنٹائن رہیں گے۔