ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں پیغمبراسلام کی ولادت کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند کی یوتھ ونگ کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
شہرمیں تین مقامات یعنی مرکزاسلامی یونس کالونی، لال مسجد ٹاؤن ہال اور پیٹھن گیٹ میں بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا۔
تینوں کیمپوں میں سات سو سے زائد نوجوانوں نے خون کا عطیہ دیا۔
اورنگ آباد کے پولیس کمشنر چرنجیوی پرساد نے ان کیمپوں کا معائنہ کیا اور دلی مسرت کا اظہار کیا۔
ان کا کہنا ہیکہ انسانیت کی خدمت کا اس سے بہترین اور کوئی اقدام نہیں ہوسکتا۔
جماعت اسلامی کے مقامی ذمہ داروں کا کہنا ہیکہ نوجوانوں میں خدمت خلق کا جذبہ پروان چڑھانے اور برادران وطن کو یہ پیغام دینے کی کوشش ہیکہ وطن عزیز کی خاطر مسلمان پیش پیش رہے گا۔
واضح رہے کہ جماعت اسلامی کی یوتھ ونگ پچھلے دس سال سے اسطرح کے کیمپ کو منعقد کررہی ہے۔