اورنگ آباد کے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی میں 'اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد' کے کارکنان اور پولیس کے درمیان جھڑپ کا واقعہ پیش آیا۔ ودیارتھی پریشد کے طلبا وزیر تعلیم اور رابطہ وزیر عبدالستار کے استعفے کے مطالبے کو لیکر یونیورسٹی میں احتجاج کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس نے ہجوم کو روکنے کی کوشش کی، جس کی وجہ سے طلبا اور پولیس کے درمیان دھکا مکی ہوئی اور پولیس نے ہلکے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہجوم کو منتشر کیا۔
یہ ہنگامہ کافی دیر تک چلا، واضح رہے کہ ناسک کے دھولیہ میں اے بی وی پی کے طلبا ریاستی وزیر عبدالستار کو میمورنڈم دینے پہنچے تھے، جہاں میمورنڈم قبول کرنے کے بجائے پولیس کے ہاتھوں طلبا پر لاٹھی چارج کیا گیا۔ جس کے بعد سے اے بی وی پی نے اپنے احتجاج میں شدت پیدا کر دی ہے۔ اورنگ آباد میں اس کا عملی مظاہرہ دیکھنے کوملا۔