ETV Bharat / city

اورنگ آباد: آنگن واڑی ورکر کا احتجاج - urdu news

حکومت کی جانب سے آنگن واڑی ورکر کو اسمارٹ فون کام کرنے کے لئے دیئے گئے تھے لیکن ان ورکرز کا کہنا ہے کہ اس فون کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ موبائل فون کی وجہ سے آنگن واڑی ورکرز کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Anganwadi workers stage protest for smartphone in aurangabad

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:22 AM IST

ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں آنگن واڑی ورکر نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ اسمارٹ فون کے خلاف احتجاج کرکے اسمارٹ فون ضلع پریشد کو واپس کیے۔

اورنگ آباد: آنگن واڑی ورکر کا احتجاج

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے آنگن واڑی ورکر کو اسمارٹ فون کام کرنے کے لئے دیئے گئے تھے لیکن ان ورکرز کا کہنا ہے کہ اس فون کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا ہے۔ موبائل فون کی وجہ سے آنگن واڑی ورکرز کو کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

آنگن واڑی ورکرز کا کہنا ہے کہ کئی گاؤں میں نیٹ ورک کا مسئلہ ہوتا ہے، کئی بار جب موبائل اپ ڈیٹ ہوتا ہے تو کافی وقت لگتا ہے، آفس کے دستاویزات کو اپ لوڈ یا ڈاؤن لوڈ کرنے میں بہت وقت لگتا ہے اور فون کی وجہ سے ساری مشکلات ہوتی ہے۔

ان ساری مشکلات کو لے کر ملازمین پچھلے ایک مہینے سے سرکاری حکام سے شکایت کر رہی تھیں لیکن ضلع پریشد کے انتظامیہ نے ملازمین کی شکایت کو نہیں سنا جس کے بعد ان ملازمین نے نے ضلع پریشد میں پہنچ کر احتجاج شروع کر دیا اور اپنے فون ضلع پریشد دفتر کے دروازے پر رکھ دیئے اس دوران آنگن واڑی خواتین اور کچھ پولیس اہلکاروں کے ساتھ نوک جھونک ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: بی جے پی کا راستہ روکو احتجاج ناکام

آنگن واڑی ملازمین کا مطالبہ ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے اچھے موبائل دیے جائیں تاکہ وہ اپنا کام بخوبی انجام دے سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.