ETV Bharat / city

مراٹھواڑہ: کورونا کے 256 نئے کیسز درج - مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے

جمعرات کو ایک طبی افسر نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران اس علاقے میں کورونا کے تین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

coronavirus
coronavirus
author img

By

Published : Dec 17, 2020, 2:25 PM IST

مہاراشٹر کے مراٹھواڑہ خطے کے آٹھ اضلاع میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) کی وبا کے 256 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔

جمعرات کو ایک طبی افسر نے بتایا کہ اس عرصے کے دوران اس علاقے میں کورونا کے تین مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

مراٹھواڑہ کے تمام ضلع صدر دفاتر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع بیڑ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا، یہاں 38 نئے کیس آئے اور دو افراد کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اورنگ آباد میں 87 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوگئی، جالنا میں 15 نئے کیسز سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔

اس کے علاوہ لاتور میں 45، ناندیڑ میں 40، عثمان آباد میں 18 کیسز، پربھانی میں 9 اور ہنگولی میں چار نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.