جڑواں بھائیوں کے درمیان جاری تنازع نے اتنا سنگین رخ اختیار کر لیا کہ چھوٹے بھائی نے غصے میں آ کر بڑے بھائی کی جان لے لی۔
حیرت کی بات یہ ہے کہ دونوں کی عمر 14 برس ہے اور ہلاک ہونے والے لڑکا عمر میں صرف ایک گھنٹہ ہی بڑا تھا۔ یعنی اس کی پیدائش ایک گھنٹے قبل ہوئی اور دوسرے کی ایک گھنٹے بعد۔
پولیس نے اس معاملے پر فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چھوٹے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے اور بڑے بھائی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق چھوٹے بھائی نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔ اس نے بتایا کہ اسکول اور گھر پر اسے بڑے بھائی کی وجہ سے شرمندہ کیا جاتا تھا اور بڑے بھائی پر زیادہ توجہ دی جاتی تھی۔
واردات سے ایک روز قبل دونوں بھائیوں میں 40 روپے کے لیے بحث ہوئی تھی، اس کے دوسرے روز بڑا بھائی دوپہر میں کھانا کھانے کے بعد سو گیا، تبھی چھوٹے بھائی نے ہتھوڑے سے سر اور پیٹ پر حملہ کر دیا جس کی وجہ اس کی موت ہوگئی۔
پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔