ETV Bharat / city

آسنسول: فرنیچر گودام میں آتشزدگی

author img

By

Published : Jun 30, 2020, 11:09 AM IST

چار گھنٹے کی مشقت کے بعد فائر برگیڈ کی تین گاڑیوں نے مل کر آتشزدگی پر قابو پایا ہے۔ اس دوران لاکھوں روپے کی املاک کا نقصان ہوا ہے۔

fire break
fire break

مغربی بنگال کے ضلع بردھمان کے آسنسول میں فرنیچر کے گودام میں آتشزدگی ہوئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات فرنیچر کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ آسنسول جنوبی پولیس اسٹیشن کے تحت چیلیڈنگا کے علاقے میں یہ واردات ہوئی۔ شروعات میں آتشزدگی پر قابو پانے کی مقامی لوگوں نے کوشش کی۔

اس کے بعد آسنسول جنوبی پولیس اسٹیشن کو آتشزدگی کی اطلاع ملی اور پھر فائر اسٹیشن سے تین فائر انجن موقع پر پہنچے لیکن جگہ کی کمی کی وجہ سے فائر فائٹرز کو بار بار رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔

آسنسول: فرنیچر گودام میں آتشزدگی

آتشزدگی پر قابو پانے میں فائر فائٹرز کو ساڑھے تین سے چار گھنٹوں کا وقت لگا۔ ایک اندازے کے مطابق اس واقعے میں کئی لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے۔ ابتدائی طور پر یہ خیال کیا جارہا ہے کہ یہ آتشزدگی شارٹ سرکٹ کے باعث ہوئی ہے۔ تاہم آسنسول ساؤتھ پولیس اسٹیشن کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔

ان لاک-2 کے لیے نئی گائیڈ لائن جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.