ETV Bharat / city

اننت ناگ: نوجوانوں کو کھیل کود کے لیے میدان کا فقدان - اسٹیڈیم کی تعمیر نو

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے گڈیدرامن اور اس سے متصل کئی علاقوں کے نوجوانوں نے محکمہ کھیل میں شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ علاقے سے وابستہ تقریباً 15 حلقوں کے نوجوانوں کو کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے لئے میدان کا فقدان ہے جس کے سبب مقامی نوجوانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Youth Of Gudidraman
Youth Of Gudidraman
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 11:26 AM IST

Updated : Aug 11, 2021, 12:55 PM IST

چند برس قبل انتظامیہ نے نوجوانوں کو کھیل کود کے لئے ایک اسٹیڈیم کا قیام عمل میں لایا تھا، تاہم مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی ڈھانچے کی عدم دستیابی سے نوجوانوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال مذکورہ اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے لئے اگرچہ محکمہ دیہی ترقی نے پیسے واگزار کئے تھے تاہم وہ پیسے کہاں پر استعمال کئے گئے، ہم اس بات کو سمجھنے سے قاصر ہیں۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ہمیں کھیلنے کودنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے ہموار نہیں کیا ہے، کھیل کے میدان میں مختلف مقامات پر گہرے گہرے گڑھے ہیں اور میدان بڑے بڑے پتھروں سے بھرا ہوا ہے، حالانکہ اسٹیڈیم کے کناروں پر فینسگ کا فقدان بھی پایا جارہا ہے، جس کے باعث مقامی نوجوانوں کو کھیلنے میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ اننت ناگ: کرکٹ کھلاڑیوں میں کھیل کود کا سامان تقسیم

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ ایک طرف حکومت نوجوانوں کو منشیات جیسی غلط عادت سے محفوظ رکھنے کے لئے بڑے بڑے دعوے کررہی ہے، وہیں دوسری جانب نوجوانوں کو کھیل کود جیسی سرگرمیوں کے لئے بنیادی سہولیات ندارد ہے، بنیادی سہولیات کے فقدان کے باعث نوجوان غلط کاموں کی جانب راغب ہورہے ہیں، جس سے مقامی نوجوانوں میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے۔

Youth Of Gudidraman

ای ٹی وی بھارت نے اس معاملے کو محکمہ دیہی ترقی کے لارنو بلاک میں تعینات بی ڈی او مظفر احمد کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے نمائندے کو یقین دلایا کہ چند روز کے دوران مذکورہ اسٹیڈیم میں بنیادی ڈھانچے کو فعال بنایا جائے گا تاکہ مقامی نوجوان کھیل کود کی سرگرمیوں میں مصروف رہیں۔

Last Updated : Aug 11, 2021, 12:55 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.