تفصیلات کے مطابق وتناڈ کوکرناگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون اپنی بیٹی کے ہمراہ بدھ سے لاپتہ ہیں۔
لاپتہ خاتون کے اہل خانہ نے اس تعلق سے پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں رپورٹ درج کرائی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ خاتون مہا جبینہ بیگم اپنی دو سالہ بیٹی کے ساتھ اپنے گھر وتناڑ کوکرناگ سے لاپتہ ہوگئی ہیں۔
اس سلسلے میں گمشدہ رپورٹ کے اندراج کے بارے میں مثبت جواب دیتے ہوئے متعلقہ پولیس اہلکار نے بتایا کہ لاپتہ ماں بیٹی کی جوڑی کا سراغ لگانے کے لیے تلاشی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوکرناگ: اسمگل کی جارہی تعمیراتی لکڑی ضبط، دو افراد گرفتار
دریں اثنا خاتون کے اہل خانہ نے عام لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ لاپتہ خاتون کا سراغ لگانے میں ان کی مدد کریں اور ان کے بارے میں کوئی جانکاری ملنے کی صورت میں فون نمبر 7006164203 پر رابطہ کریں۔