گورنمنٹ زچہ بچہ اسپتال شیر باغ اننت ناگ میں آج اس وقت کہرام مچ گیا جب ڈاکٹروں اور نیم طبی عملہ کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے ایک خاتون کی موت ہوگئی۔ واقع کے بعد اہل خانہ اور رشتہ داروں نے اسپتال عملہ کے خلاف نہ صرف احتجاج کیا بلکہ اسپتال میں توڑ پھوڑ بھی کی اور ایک ایمبولینس کو بھی نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق روزی جان ساکنہ گاڈ ہانجی پورہ بجبہاڑہ اننت ناگ نامی خاتون کا کل آپریشن کیا گیا جس کے بعد اس نے ایک بچے کو جنم دیا۔ تاہم اہل خانہ کے مطابق مزکورہ خاتون نے آج صبح سے ہی درد کی شکایت کی۔ اہل خانہ اور رشتہ داروں نے الزام عاید کیا کہ جب انہوں نے داکٹروں و نیم طبی عملے کو اس بارے میں آگاہ کیا تو انہوں نے گور نہیں کیا۔ جس کے بعد خاتون کی موت ہوئی۔
واضح رہے اس سے قبل بھی مزکورہ اسپتال میں کئی خواتین کی مبینہ لاپرواہی کی وجہ سے موت ہوئی ہے۔یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹرز نے بچائی حاملہ خاتون کی جان
ادھر اسپتال عملہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کی ہے اور ملوث اسٹاف کے خلاف کاروائی کی یقین دہانی کی ہے۔
میڈیکل سپرانٹنڈنٹ ڈاکٹر ایس ایم اندرابی نے بتایا کہ قصورواروں کو بخشا نہیں جاے گا۔