ETV Bharat / city

Unemployed Youth Shortlisted: اننت ناگ میں روزگار فراہم کرنے کے لئے 2 ہزار بے روزگار نوجوانوں کی نشاندہی

author img

By

Published : Nov 25, 2021, 10:23 PM IST

ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا(Dr Piyush Singla) نے ضلع کے تمام سرکردہ بینکوں کے ساتھ سہ ماہی ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) میٹنگ(DLRC Meeting) کی صدارت کی۔اس موقع پر ضلع کے کریڈٹ پلان کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اننت ناگ میں روزگار فراہم کرنے کے لئے 2 ہزار بے روزگار نوجوانوں کی نشاندہی

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ(Anantnag) کے ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا نے ضلع کے تمام سرکردہ بینکوں کے ساتھ سہ ماہی ڈسٹرکٹ لیول ریویو کمیٹی (ڈی ایل آر سی) میٹنگ کی صدارت کی تاکہ، آر ایس ای ٹی آئی، کے تحت کی جانے والی پیشرفت قرضہ جات اور سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔

ڈاکٹر سنگلا(Dr Singla) نے اعلان کیا کہ ضلع انتظامیہ کی طرف سے بلاک سطح پر تشکیل دی گئی کمیٹی نے کافی غور و خوض کے بعد دو ہزار بے روزگار نوجوانوں کی کامیابی سے نشاندہی(Unemployed Youth) کی ہے۔ جب کہ کمیٹی کو خود روزگار کے اقدامات کے لیے ہزاروں تجاویز موصول ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکمل غوروخوض کے بعد ایسی 2 ہزار تجاویز کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے۔

ڈی سی نے بتایا کہ یہ مشق حکومت کے بیروزگار سے خودروزگار اقدام کے تحت کی گئی۔ یو ٹی جموں و کشمیر انتظامیہ نے تمام بینکوں کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ کیسز کی ہنگامی بنیادوں پر جانچ پڑتال کی جائے اور منظور شدہ کیسز کو بغیر کسی تاخیر کے قرضہ دیا جائے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈائریکٹر آر ایس ای ٹی آئی، اننت ناگ نے بتایا کہ گزشتہ مہینوں میں آر ایس ای ٹی آئی، کے ذریعہ 53 امیدواروں کو تربیت دی گئی ہے اور ان میں سے 28 نے پہلے ہی کاروباری یونٹس قائم کیے ہیں۔

مالی خواندگی اور کریڈٹ کاؤنسلنگ مراکز کے حوالے سے، اگست کے مہینہ سے، ساگم ، چھترگل اور سری گفوارہ میں 3 مستقل مراکز قائم کیے گئے ہیں اور ملحقہ علاقوں میں اس سلسلہ میں بیداری کی گئی ہے ۔

لیڈ ڈسٹرکٹ منیجر نے اس بات کی جانکاری دی کہ کاپرین علاقہ میں بینکنگ سہولیات کے قیام کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، جو کہ بینک سے محروم علاقہ ہے اور یہ عمل 30 نومبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Anantnag DC Meeting: ڈی سی اننت ناگ نے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ماتریگام کوکرناگ اور حسن نور علاقوں میں بینکنگ سہولیات کو بڑھانے کے لیے عمل جاری ہے۔

ڈاکٹر سنگلا نے اس بات پر زور دیا کہ بینکوں کو خاص طور پر خود روزگار اسکیموں(Self Employment Schemes) سے مستفید ہونے والوں کو قرض دینا یقینی بنانا ہوگا اور بینکوں کو چاہیے کہ وہ اپنی برانچ کے اہلکاروں کو قرضہ جات کے لئے درکار ضروری لوازمات کو کم کرکے قرضہ کی فراہمی کو آسان بنائیں

اس کے علاوہ اسپانسر شدہ کیسز اور زرعی شعبے کو دیے جانے والے قرضوں پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.