اننت ناگ:27 مارچ کو طے شدہ جے کے ایس ایس بی سب انسپکٹر امتحانات کے لیے مقرر کیے گئے سینٹر سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کو ضلع اننت ناگ میں تربیت دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام حسن شیخ نے تربیتی سیشن کی صدارت کی۔ ایس ایس بی نے ضلع اننت ناگ میں 15 امتحانی مراکز قائم کیے ہیں جن میں تقریباً 7000 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔SSB Sub Inspector Exams In Anantnag
سپرنٹنڈنٹس سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی نے امتحانی عمل کی تعمیل کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بورڈ کی ہدایات پر عمل درآمد کرنے پر زور دیا۔اے ڈی سی نے شرکاء کو ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ وہ وقت کی پابندی کریں اور امتحانات شفافیت اور پُرامن طریقہ سے انجام دیں۔
یہ بھی پڑھیں:
ضلع کوآرڈینیٹر پرجیش کیپرے نے شرکاء کو شفاف اور منصفانہ امتحانات کے انعقاد کے لیے درکار طریقہ کار کے بارے میں آگاہ کیا۔ایس ایس بی کے ممبر اشک للی نے بھی تربیت حاصل کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے امتحانی عمل کے بارے میں جانکاری دی۔