اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے حساس مقامات پر سکیورٹی اہلکاروں کو متحرک کردیا گیا ہے۔ آزادی کے امرت مہواتسو پر ضلع اننت ناگ کے مختلف جگہوں پر تقریبات کا اہتمام کیا جارہا ہے۔اس سلسلے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، اکثر جگہوں پر ناکے بھی لگائے گئے ہیں اور جگہ جگہ تلاشی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
متعدد علاقوں میں جموں و کشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کی خدمات حاصل کی گئی ہے۔ ضلع کے ہر داخلی اور خارجی سڑکوں پر فورسز کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ ضلع میں کل ہونے والی یوم آزادی کی تقریبات آسانی سے انجام دی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: Har Ghar Tiranga کشمیر میں متعدد مقامات پر ترنگا ریلی کا اہتمام