جموں و کشمیر سے بی جے پی کے نائب صدر صوفی محمد یوسف نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران وزیراعظم نریندر مودی کے بیان صحیح ٹھہرایا۔ جس میں وزیر اعظم نے جواہر لعل نہرو اور شیخ محمد عبداللہ کے اکاڈ کو کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا اور آرٹیکل 370 کو ہٹا کر انہیں حل کرنے کا سہرا نریندر مودی حکومت کو دیا۔Nehru's 'insertion' of Article 370 caused Kashmir issue
صوفی کے مطابق کشمیر کا تنازعہ کھڑا کرنے کےلئے سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ نہرو اور مرحوم شیخ محمد عبداللہ نے جب دفعہ 370کا اندراج کیا اُسی وقت مسئلہ کشمیر کھڑا ہوا جس کی وجہ سے یہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پیچیدہ مسئلہ بنتا گیا تاہم وزیر اعظم کی دور اندیشی اور ان کی جرات مندی سے یہ مسئلہ حل ہوا ہے ۔
ہندوستان کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو کو کشمیر کے مسائل کا ذمہ دار ٹھہرایا اور آرٹیکل 370 کو ہٹا کر انہیں حل کرنے کا سہرا نریندر مودی حکومت کو دیا۔
انہو ںنے بتایا کہ آج کشمیر کی الگ پہچان ہے اور یہاں امن و ترقی کی نئی لہر شروع ہوچکی ہے ہر کوئی خوش ہے نہ پتھراﺅ ہوتا ہے اور ناہی اب ہڑتال کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں:اننت ناگ میں بی جے پی کا اجلاس
انہوں نے مزید کہا کہ کشمیر میں جلد ہی عسکریت پسندوں کا خاتمہ ہو جائے گا، انہوں نے ایس ایس پی اننت ناگ کے کام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اننت ناگ میں عسکریت مخالف آپریشنوں میں تیزی لا کر ضلع کے سارے عسکریت پسندوں کو ختم کیا ۔ اور اب جلد ہی اننت ناگ میں تمام عسکریت پسندوں کا خاتمہ کیا جائے گا انکے مطابق اب اننت ناگ ضلع میں ایک ہی عسکریت پسند ہیں جس کو پکڑنے کے لئے فوج اور پولیس اپنی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔