محکمہ تعلیم کی جانب سے یوم اساتذہ کے موقع پر گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول رانی باغ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈی سی اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا اور جوائنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلال خورشید کے علاوہ اساتذه نے شرکت کی۔
مقررین نے اس موقع پر ماضی اور دور حاضر میں سماجی تعمیر کے لیے اساتذہ کے رول پر روشنی ڈالی جبکہ ڈی سی نے موجودہ دور میں اساتذہ کو درپیش چلینجس کے باوجود بھی فرائض کی انجام دہی پر اساتذہ کے رول کی سراہنا کی۔
یہ بھی پڑھیں: اننت ناگ میں پابندیاں دوسرے روز بھی بدستور جاری
اس دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ میں ایوارڈ و اسناد بھی تقسیم کیے گئے۔